Wednesday, April 24, 2024

خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کا غیر قانونی استعمال، پرویز خٹک کی نیب میں طلبی

خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کا غیر قانونی استعمال، پرویز خٹک کی نیب میں طلبی
April 25, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ طور پرغلط استعمال کیس پر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نیب آفس پیش ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تقریباً دو گھنٹے تک نیب آفس میں رہے جب کہ وزیر اعلیٰ سے مالم جبہ اراضی الاٹمنٹ کیس سے متعلق بھی سوالات کئے گئے ۔ پرویز خٹک بغیر پروٹوکول پیشی کے لئے پہنچے نیب آفس پہنچے ۔  بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کوئی ایس او پی نہیں تھا،نیب نے کوئی سوال نامہ نہیں دیا۔