Thursday, April 18, 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
March 8, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، ان انتخابات میں امیدواروں کے لئے اخراجات کی حد بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ انتخابات کے سلسلہ میں امیدوار جلسے منعقد کر سکیں گے اور نہ ہی جلوس نکال سکیں گے ۔ خیبرپختونخواحکومت میں لوکل انتخابات کے انعقاد کے لئے عملی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان انتخابات میں ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے لئے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ حد 50ہزارروپے مقرر کر دی ہے ۔ تحصیل اور ضلع کونسل کے امیدوار 2لاکھ روپے سے زیادہ اخراجات نہیں کر سکیں گے ، پولنگ والے دن امیدواروں سے ووٹروں کو پولنگ سٹیشنوں تک پہنچانے کی سہولت  بھی واپس لے لی گئی ہے ، جبکہ تین فٹ سے بڑے پوسٹر اور 9فٹ سے لمبے بینر بھی آویزاں نہیں کئے جا سکیں گے ۔ انتخابات کے دوران  امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے جلسے  منعقد کرنے اور جلوس نکالنے کا حق بھی چھین لیا گیا ، البتہ امیدوار کارنر میٹنگ کر سکیں گے،ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہو گی ۔