Wednesday, May 8, 2024

خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات، 3 وزراء کو فارغ کر دیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات، 3 وزراء کو فارغ کر دیا گیا
January 26, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات کے معاملہ پر 3 وزراء کو فارغ کر دیا گیا۔ سینیئر وزیر محمد عاطف، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ شہرام ترکئی وزیر صحت جبکہ شکیل احمد صوبائی وزیر برائے ریونیو تھے، گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹفیکشن 92 نیوز کو موصول ہوگیا۔ ادھر وزیراعظم نے اختلافات کے معاملے کا نوٹس لیا، مشیر وزیراعظم ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ معاملے پر وزیراعظم کی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سے گزشتہ روز ملاقات بھئ ہوئی ہے، وزیراعظم اپنے ویژن کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا عمل دخل ہر حکومت میں ضروری ہے،  یہ حکومت کے ماتحت ہے، فیصلے حکومت نے کرنے ہیں، عملدرآمد بیورکریسی نے کروانے ہوتے ہیں۔