Thursday, September 19, 2024

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ، پچاس مکان تباہ، گیارہ افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ، پچاس مکان تباہ، گیارہ افراد جاں بحق
April 3, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے 11 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ایک بار پھر تباہی دیکھنے میں آئی، سب سے زیادہ نقصان شانگلہ میں ہوا جہاں لینڈسلائڈنگ سے 7 افراد جان بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ساس، بہوں اور بیٹی شامل ہیں۔ چترال کے علاقہ گرم چشمہ میں بھی لینڈسلائڈنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ سوات کے علاقہ کبل میں 2 خواتین سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ چارباغ میں ایک شخص دریائے سوات میں ڈوب گیا۔ پشاور میں دیوار گرنے کا واقعے کے علاوہ بہادر کلے میں عارضی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا اور لوگوں کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہو گیا۔ اس علاقہ میں ایک سال قبل پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا جسے تاحال دوبارہ تعمیر نہیں کیا جا سکا۔ کلام، شنکیاری اور کاغان میں لینڈ سلائڈنگ ہوئی، لینڈسلائڈنگ سے شاہراہ قراقرم جگہ جگہ بند ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔