Sunday, May 5, 2024

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں ، وزیراعظم

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں ، وزیراعظم
June 17, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کراچی کے صحافیوں سے گفتگو میں کورونا پر سیاست پر افسوس کرتے ہوئے کہا شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے اس لئے ہم سختی پر مجبور ہوئے۔ سندھ نے سخت لاک ڈاؤن کیا جس کی ہم نے مخالفت کی، ہم تمام فیصلے مشاورت سے کرتے ہیں۔ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن نرم کیا کیونکہ لوگوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ تھا۔ وزیراعلیٰ کچھ اور بلاول کچھ کہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے لیکن نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوسکے، کچھ ایسی چیزیں بھی ترمیم میں شامل ہیں جنہیں ری ویو کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں بھی بہترین بلدیاتی نظام لانے کا اعلان کیا اور کہا وہ مشرف دور کی طرح نچلے طبقے تک پاور جانے کے حامی ہیں۔ قرض لے کر بجٹ بنانے کی مخالفت کی اور بولے کورونا ریلیف کا سب سے زیادہ پیسہ سندھ میں دیا۔