Friday, May 10, 2024

خیبر پختونخوا، اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانیوالی مشینوں کی غلط جگہوں پر تنصیب کا انکشاف

خیبر پختونخوا، اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانیوالی مشینوں کی غلط جگہوں پر تنصیب کا انکشاف
December 20, 2019
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشینوں کا غلط جگہوں پر نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، مشینیں بغیر اجازت کے نصب کی گئی ہیں جبکہ مشینیں چلانے والے آپریٹرز کی آسامیاں بھی موجود نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشینوں کا رہائشی علاقوں، سڑکوں اور وارڈز کے قریب لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق انسینیریٹرز غلط جگہوں پر نصب کئے جانے سے ماحول پر مثبت کی بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے مرکز صحت لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت ایبٹ آباد، سوات اور مردان میں میں انسینریٹرز عوامی مقامات پر لگائے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال دیر بالا میں انسینریٹر 10 سال سے غیر فعال پڑا ہوا ہے۔ اسپتالوں میں مشینیں چلانے والے آپریٹرز کی آسامیاں بھی موجود نہیں ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق انسینریٹرز صحیح طریقے سے کام بھی نہیں کر رہے ہیں اور ان سے زہریلے گیس خارج ہو رہے ہیں۔ مشینیں لگانے کے لئے ایجنسی برائے تحفظ ماحول سے این او سی بھی نہیں لی گئی۔