Sunday, May 12, 2024

خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیویز فورس 2019 بل منظور کر لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیویز فورس 2019 بل منظور کر لیا
September 12, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیویز فورس 2019 بل منظور کر لیا۔ لیویز اور خاصہ دار فورس بل منظور ہونے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ دونوں بل عجلت میں پاس کئے گئے۔  ان کے بقول خاصہ دار اور لیویز فورس کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم پی اے رنجیت سنگھ نے بلدیو کمار  کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیو کمار کو بھارت جا کر الزامات لگانے کی بجائے اپنے آپ کا عدالتوں کے سامنے بے گناہ ثابت کرنا چاہیئے تھا۔ اجلاس کے دوارن موبائل فون کے استعمال پر سپیکر مشتاق غنی نے وزیر قانون خیبر پختونخوا کا موبائل فون ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے  اور انہیں ایوان کے تقدس کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔