Friday, March 29, 2024

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں میں سے تحریک انصاف نے دس نشستیں جیت لیں

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں میں سے تحریک انصاف نے دس نشستیں جیت لیں
March 4, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ تحریک انصاف نے دس نشستیں جیت لیں۔

متحدہ اپوزیشن کی دو سیٹوں پر کامیابی ہوئی۔ شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ ہدایت اللہ اور مولانا عطا الرحمان بھی جیت گئے۔ خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز جیت گئیں۔ ٹیکنوکریٹ پر دوست محمد خان اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند کامیاب ہوئے۔ اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ سینیٹر بن گئے۔

الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد وزیراعلی ہاؤس میں جشن منایا گیا۔