Friday, September 20, 2024

پی ٹی آئی کے مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ،حلف اٹھالیا

پی ٹی آئی کے مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی  منتخب ،حلف اٹھالیا
August 15, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے  ۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے لئے ووٹنگ ہوئی ،  جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر اسپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ مشتاق غنی کے مقابل اپوزیشن کے لائق محمد خان نے 27 ووٹ حاصل کئے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایوان میںپاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب پشاور: اپوزیشن کے لائق محمد خان نے 27 ووٹ حاصل کئے ، اسپیکر خیبرپختونخوا  کے انتخاب کیلئے 112کے ایوان میں  سے109 ارکان نے خفیہ رائے شماری میں حصہ لیا ۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے اورنگزیب نلوٹھہ نے  ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔اسپیکر کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی  کی نگہت اورکزئی اور کوہستان سے ملک دیدار نے بھی ووٹ نہیں ڈالا ۔ووٹ نہ ڈالنے والے ممبران کو 5 منٹ کی مزید مہلت دی گئی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے محمود جان 78 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے ۔ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار جمشید مہمند کو 30ووٹ ملے ۔