Saturday, May 18, 2024

خیبر پختونخوا: 19 سالہ احسان کی شاعری کی کتاب شائع ہو گئی

خیبر پختونخوا: 19 سالہ احسان کی شاعری کی کتاب شائع ہو گئی
November 14, 2017

پشاور (92 نیوز) جدید دور میں جہاں کتب بینی کا رحجان ختم ہوتا جا رہا ہے وہاں شاعر اور ادیب بھی گمنامی کا شکار ہیں مگر خیبر پختونخوا کا ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس کی محض 19 سال کی عمر میں شاعری کی کتاب شائع ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی نوجوان شاعر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے کتاب کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا۔
یہ 19 سالہ نوجوان پیدائشی شاعر ہے۔ 19 سال کی عمر میں شاعری کی کتاب شائع کروائی تو نامور ادیب اور شعراء کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ زبان میں شگفتگی اور الفاظ میں پختگی دیکھ کر کوئی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ احسان کی عمر صرف 19 سال ہے۔
احسان وہ شاعر ہے جس کی پہلی کتاب اس وقت شائع ہوئی جب وہ نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ حکومت نے بھی ان کے کام کا اعتراف کیا اور ان کی کتاب کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا۔
احسان جیسے نوخیز شاعروں اور ادیبوں کی سر پرستی سے جہاں نوجوان نسل فن کی آبیاری کے لئے آگے آئے گی وہاں فن سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔