Friday, May 10, 2024

خیبر پختونخوا، بالائی علاقہ جات اور پنجاب میں 5.8 شدت کا زلزلہ

خیبر پختونخوا، بالائی علاقہ جات اور پنجاب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
October 14, 2019

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا، بالائی علاقہ جات اور پنجاب میں 5.8 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، پشاور، مردان، چترال، نوشہرہ، مالاکنڈ، بٹ خیلہ، صوابی، اٹک، سرگودھا، مری اورمضافات میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 157 کلومیٹر اورزلزلے کا مرکز ہندکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

گذشتہ ماہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپور میں تباہی مچانے والے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی جس میں 40 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔