Wednesday, April 24, 2024

خیبر ایجنسی کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا  : ترجمان پاک فوج

خیبر ایجنسی کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا  : ترجمان پاک فوج
July 14, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج نے خیبرایجنسی کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے، فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان میں شوال کے دشوارگزارپہاڑی علاقے بھی کلیئرکرالئے،جلد ہی آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔ بی بی سی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واضح کیا کہ آپریشن ضربِ عضب طے شدہ منصوبے کے تحت کامیابی سے جاری ہے،اہداف حاصل کئے جارہے ہیں اورآپریشن کوجلد مکمل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا، شوال دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا تھا۔ آپریشن میں دشمنوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ابھی مزاحمت کا خدشہ موجود ہے لیکن پاک فوج مقابلے کے لئے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے دہشت گرددوسرے علاقوں میں چلے گئے لیکن خیبرایجنسی سے ان کا صفایا کردیا گیا ہے، بہت جلد شوال اور دتہ خیل  کے تمام علاقے  صاف کردیں گے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کواطلاع کے باوجود نہیں روکا گیا، ہمسایہ ملک نے اپنا کام مکمل نہیں کیا۔ انہوں نےبتایا کہ ایک جامع منصوبے کے تحت آئی ڈی پیز کو واپس بھیجاجارہا ہے۔