Thursday, April 25, 2024

خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں چھے دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں چھے دہشتگرد ہلاک
December 18, 2015
خیبر ایجنسی(92نیوز)خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھے دہشت گرد مارے گئے فضائی کارروائی میں کالعدم تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں راجگل اور دیگر علاقوں میں آج صبح جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں چھے دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔