Sunday, September 8, 2024

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے 4شہید جوانوں کی نمازجنازہ  ادا

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے 4شہید جوانوں کی نمازجنازہ  ادا
August 23, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے 4شہید جوانوں کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوآرٹر پشاور میں ادا کی گئی  جس میں  کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہدا کی میتوں کو سلامی پیش کی گئی  نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں ۔  شہدا میں سپاہی عمران خان، سپاہی مظفرشاہ، سپاہی محمد یاسین اور سپاہی اعجازالدین شامل ہیں ۔ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر خیبر ایجنسی میں اخوندوالا پوسٹ پر افغان سرحد پار سے راکٹ حملہ کر کیا گیا تھا جسکے نتیجے میںیہ 4 جوان شہید ہو گئے۔