Thursday, April 18, 2024

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی بمباری،27دہشتگرہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی بمباری،27دہشتگرہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
March 24, 2015
خیبر ایجنسی(ویب ڈیسک)خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی  تازہ کارروائی میں 27عسکریت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئےجبکہ پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں  نو دہشتگرد مارے گئے۔ خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے کارروائی کی اور اسی علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ بھی ہوا، ان کارروائیوں میں27دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور فضائیہ کے طیاروں نے وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام  کے ٹھکانوں پر بمباری اور شیلنگ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  بارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، انٹیلی جنس معلومات پر کی جانے والی کارروائی میں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ دوسری طرف خیبرایجنسی میں ہی پاک افغان سرحد کے قریب نازیان کے علاقہ میں ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس سے نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ خیبرایجنسی میں جاری آپریشن کے باعث کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اس علاقے میں پناہ لئے ہوئے تھے ۔ ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کے ڈرائیورکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔