Friday, April 26, 2024

خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم جاری

خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم جاری
March 29, 2015
خیبرایجنسی(ویب ڈیسک) خیبرایجنسی میں جاری پولیو مہم کے دوران 384موبائل ٹیمیں اپنے 110سپروائزرز کے ہمراہ ایک لاکھ 39ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گی۔ تمام ترکوششوں کے باوجود خیبرایجنسی سے پولیو کا خاتمہ نہ ہوسکا، امن وامان کی مخدوش صورتحال اس سلسلے میں بڑی رکاوٹ سمجھی جارہی ہے جس کے باعث خیبرایجنسی میں کئی سال تک پولیو مہم چلائی نہیں جاسکی، پچیس سالہ محمد میلورڈ کیمپ  خیبرایجنسی کا رہائشی ہے،وہ اپنے علاقے میں امن کی بحالی پر انتہائی خوش ہے مگر پولیو کا روگ اسے زندگی بھر افسردہ رکھے گا اور انہیں بچپن میں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے نہ پینے کی حسرت ہی رہے گی۔ خیبرایجنسی کے کچھ علاقوں میں اب بھی پولیو مہم ایک خواب ہے، رواں سال کے دوران خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے پانچ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ محمد خیبرایجنسی کا واحد پولیو کا شکار نوجوان نہیں، ان کی طرح درجنوں بچے اس مرض کا شکار ہیں گھر واپس آنے والے متاثرہ بچوں کی بہتر ویکیسینیشن سے صورتحال کافی حدتک بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ خیبرایجنسی کے واپس آنے والے متاثرین کو امید ہے کہ اب ان کے بچوں کو آزادانہ ماحول میں انسداد پولیو قطرے پلائے جاسکیں گے۔