Monday, May 6, 2024

خیبر ایجنسی ، قومی اسمبلی کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی کا ترجمان قتل

خیبر ایجنسی ، قومی اسمبلی کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی کا ترجمان قتل
July 12, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرایجنسی میں قومی اسمبلی کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان کو پشاور میں گولی مار کرقتل کردیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے بورڈ کے علاقہ میں قاری سید عالم کو نشانہ بنایا۔ خیبرایجنسی کی بڑی سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی اورموجودہ امیدوار شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان قاری سید عالم اپنی گاڑی میں بورڈ کے علاقہ سے گزر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے قاری سید عالم موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ قاری سید عالم قبائلی رہنماء شاہ جی گل آفریدی کے دیرینہ ساتھی اور ترجمان تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔