Tuesday, April 23, 2024

خیبر ایجنسی : فرنٹیئرکور نے کروڑوں کی غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد کر لیا، 18افراد گرفتار

خیبر ایجنسی : فرنٹیئرکور نے کروڑوں کی غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد کر لیا، 18افراد گرفتار
October 17, 2015
خیبرایجنسی (92نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرکے ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی اور سونا، چاندی برآمد کر لئے۔ کارروائی کے دوران اٹھارہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں کارروائی کی گئی اور اس دوران ایک لاکھ درہم، 14 لاکھ سعودی ریال اور20 ہزار سے زائد امریکی ڈالر برآمد کئے گئے جبکہ بڑی تعداد میں پاکستانی کرنسی بھی افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ایف سی حکام کے مطابق اڑھائی کلو گرام سونا اور ڈیڑھ کلو گرام چاندی بھی برآمد کی گئی۔ ملکی و غیرملکی کرنسی اورسونا چاندی افغانستان سے اسلحہ کی خریداری کےلئے استعمال ہوسکتی تھی۔ ایف سی نے اٹھارہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔