Monday, September 16, 2024

خیبر ایجنسی سے اغوا ہونیوالے17افراد افغانستان میں کالعدم تنظیم کے چنگل سے بازیاب

خیبر ایجنسی سے اغوا ہونیوالے17افراد  افغانستان میں کالعدم تنظیم کے چنگل سے بازیاب
February 10, 2018

خیبر ایجنسی ( 92 نیوز ) خیبرایجنسی سے اغواء کئے جانے والے 17 افراد کو افغانستان میں کالعدم تنظیم کے چنگل سے آزاد کرالیا گیا۔

گزشتہ سال 5 ستمبر کو خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحدی علاقے خوگہ خیل میں آبنوشی کی اسکیم پرکام کرنے والے مزدوروں سمیت 18 افراد پاک افغان سرحد کے قریب پکنک منائے گئے تھے جہاں سے انہیں اغواء کرلیا گیا تھا۔

ایک مزدوراغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔سکیورٹی  فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی کوششوں سے 5 ماہ بعد ان مغویوں کی بازیابی ممکن ہوئی ۔

افغانستان سےواپس لنڈی کوتل پہنچنے پرسکیورٹی فورسز نے خیبررائفلز ہیڈکوارٹر میں بازیاب افراد کو ان کے اہل خانہ کےحوالے کیا گیا۔

 اپنے پیاروں کی بازیابی پر خوشی سے نہال مغویوں کے اہل خانہ اور قبائلی عمائدین نے کورکمانڈر پشاور اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور کا شکریہ ادا کیا۔