Friday, May 10, 2024

خیبر، 7 ویں جماعت کے طالب علم کا قاتل اسکول ٹیچرنکلا، آلہ قتل برآمد

خیبر، 7 ویں جماعت کے طالب علم کا قاتل اسکول ٹیچرنکلا، آلہ قتل برآمد
October 14, 2019
خیبر (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے خیبرمیں 7 ویں جماعت کے طالب علم کاشف آفریدی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، زیرحراست اسکول ٹیچر نے قتل کا اعتراف کرلیا، ڈی پی او کے مطابق ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ جمرود میں ڈی پی او محمد حسین کا کہنا تھا کہ کہ ٹیڈی بازار کےرہائشی اور نجی اسکول میں ساتویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم کاشف کو زیرحراست اسکول ٹیچر نے قتل کیا۔ اسکول ٹیچر روئیداد نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف کا اس کے ناپسندیدہ لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تھا۔ بار بار منع کرنے کے باوجود باز نہ آیا تو قتل کر دیا۔ ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹ آنے کےبعد کاشف کے ساتھ جنسی زیادتی کا معلوم ہوگا۔ ملزم سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ کاشف 8 اکتوبر کو شام کے بعد ٹیڈی بازار سے لاپتہ ہوا اور اگلی صبح اس کی لاش ملی تھی۔