Saturday, April 20, 2024

خونی مچھر سے بچاؤ کیلئے ڈرونز سے مدد لے لی گئی

خونی مچھر سے بچاؤ کیلئے ڈرونز سے مدد لے لی گئی
November 7, 2019
تنزانیہ ( 92 نیوز )  مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی وبا ملیریا ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لے لیتی ہے ، تنزانیہ کی حکومت نے خونی مچھر  سے بچاؤ کیلئے ڈرونز کی مدد لینا شروع کردی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر دو منٹ میں ایک بچہ ملیریا  کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتا ہے، تنزانیہ میں حکومت نے خونی مچھر سے پھیلنے والی اس وبا کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے، یہاں ڈرونز کی مدد سے ان مقامات پر دوائی سپرے کی جاتی ہے جہاں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اس طریقے سے کم وقت میں زیادہ جگہ پر اچھی طرح سے سپرے ہوجاتا ہے اور اس کے کافی حوصلہ افزا نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔