Saturday, April 20, 2024

خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات پر سویڈن نے بھی جانس اینڈ جانس کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا

خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات پر سویڈن نے بھی جانس اینڈ جانس کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا
April 15, 2021

اسٹاک ہوم (92 نیوز) خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات پر امریکا کے بعد سویڈن نے بھی جانس اینڈ جانس کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا۔

سویڈش وزارت صحت کے مطابق یورپی میڈیسن ایجنسی کی جائزہ رپورٹ آنے تک عوام کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ ویکسین کے استعمال سے قبل یورپی اور امریکی تحقیقات کا نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سویڈن کو جانسن ویکسین کی 31 ہزار ڈوز پر مشتمل ابتدائی کھیپ پہلے ہی موصول ہو چکی ہے۔ امریکا بھی جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سامنے آنے پر اس کا استعمال معطل کر چکا ہے۔