Friday, April 26, 2024

خون کے آخری قطرے تک مودی کے ایجنٹوں سے لڑوں گا : شیخ رشید

خون کے آخری قطرے تک مودی کے ایجنٹوں سے لڑوں گا : شیخ رشید
September 4, 2016
راولپنڈی (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے دور میں چھٹی والے دن بھی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔ اربوں ڈالرز کا قرضہ کون واپس کرے گا؟ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا وہ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 55 اور 56 سے ان کے مقابلے میں الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔ راولپنڈی میں تحریک نجات ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں خودکش سیاستدان ہوں۔ اپنا تابوت کندھوں پر لےکر گھومتا ہوں۔ خون کے آخری قطرے تک مودی کے ایجنٹوں سے لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن پکڑا جائے تو بھی وزیراعظم نوازشریف کوئی بات نہیں کرتے۔ شیخ رشید نے الزام عائد کیاکہ اجمل قصاب کا پتہ نوازشریف نے بھارت اور ”را“ کو دیا تھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دور میں چھٹی والے دن بھی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔ مقامی بینکوں کا تیس ہزار کا قرض ہے۔ اربوں ڈالرز کا قرضہ کون واپس کرے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مار اور بے ایمانی ہے۔ تحریک انصاف اور ہم کرپٹ حکمرانوں کےخلاف باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمران جلسے جلوس سے نہیں جائیں گے جس دن بھی جائیں گے جیل میں ہی جائیں گے۔