Friday, March 29, 2024

خوفناک مناظرسے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،ڈونٹ ناک ٹوائس ، کا پہلا ٹریلرریلیز

خوفناک مناظرسے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،ڈونٹ ناک ٹوائس ، کا پہلا ٹریلرریلیز
January 6, 2017

 لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہارر فلموں کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ فلم ”ڈونٹ ناک ٹوائس “ کا پہلاٹریلرریلیز کردیا گیا۔ فلم اکتیس مارچ کو برطانوی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ ہارر فلم ”ڈونٹ ناک ٹوائس“ کی سنسنی خیز کہانی ایسے پراسرار واقعات پر مبنی ہے جس میں ایک چڑیل گھرسے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے اور پھر یہ آسیب زدہ لڑکی گھر واپس آنے کے بعد اپنی ہی فیملی کی جان کی دشمن بن جاتی ہے۔  فلم کی ہدایات کیرا ڈوگ جیمز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کیٹی سیکووف  لوسی بینٹون، جیوپر بوٹیٹ، نک مورن، جارڈن بولگر، رچرڈ میلن اور میگن پیروس شامل ہیں، فلم مارچ میں برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ امریکی تھیٹرز میں فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔