Sunday, May 5, 2024

خوفناک بھارتی سرگرمیوں سے جنوبی ایشیا تباہی کے دھانے پر !!! سیاچن گلیشیئر پر ایئربیس قائم کر لیا: 92نیوز نے تصاویر حاصل کر لیں

خوفناک بھارتی سرگرمیوں سے جنوبی ایشیا تباہی کے دھانے پر !!! سیاچن گلیشیئر پر ایئربیس قائم کر لیا: 92نیوز نے تصاویر حاصل کر لیں
June 16, 2015
لاہور (92نیوز) جنوبی ایشیا میں خوفناک موسمی تبدیلیوں کاموجب بھارت نکلا۔ سیاچن گلیشئر پر اسلام آبادایئرپورٹ سے بڑا ایئربیس قائم، بجلی کے حصول کےلئے ایک ہزار مقامات پر برف توڑنے کےلئے ڈرلنگ، 92نیوز نے تصا ویر حاصل کر لیں۔ siachen1   تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا میں موسموں کی خطرناک تبدیلی کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔ جنوبی ایشیا میں خوفناک موسمی تبدیلیوں کا موجب بھارت نکلا، سیا چین گلیشئر پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے بڑا ائیر بیس قائم کر دیا گیا، سیاچین گلیشئر پر ہر ایک منٹ بعد ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیاروں کی اڑانیں، دنیا کے بلند ترین گلیشئر پر بلڈوزروں اور بھاری مشینری سے برف توڑی جا رہی ہے۔ siachen2   بجلی کے حصول کےلئے سیاچین گلیشیئر کے ایک ہزار مقامات پر گہری ڈرلنگ کر دی گئی۔ سیاچین گلیشئر پر بھارتی موسمی دہشت گردی کی تازہ ترین تصویریں 92 نیوز حاصل کر لیں، بھارتی خلاف ورزی سے سیاچین گلیشیئر پر کئی جھیلیں وجود میں آگئیں۔ siachen3   عالمی ماہرین نے کہا ہے کہ سیاچین گلیشیئر پر بھارتی خلاف ورزی نہ روکی تو سمندر کی سطح 40 سینٹی میٹر بلند ہو جائے گی۔ جنوبی ایشیا میں خطرناک موسمی تبدیلیوں سے مستقبل میں ایک کروڑ افراد بے گھر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ siachen4