Friday, March 29, 2024

خوفناک بلاؤں کے بادشاہ نے باکس آفس پر قبضہ کر لیا

خوفناک بلاؤں کے بادشاہ نے باکس آفس پر قبضہ کر لیا
June 3, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) خوفناک بلاؤں کے بادشاہ نے باکس آفس پر قبضہ جمالیا، ایکشن مووی گاڈزیلا کنگ آف دی مانسٹرز نے تین روز میں چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کماکر پہلے پوزیشن سنبھال لی، نیلے جن کا جادو کم ہونے لگا، اینی میٹڈ فلم الٰہ دین امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ خوفناک بلاؤں کے بادشاہ نے باکس آفس پر قبضہ کر لیا ، ایکشن مووی گاڈزیلا کنگ آف دی مانسٹرز نے تین روز میں چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کماکر پہلی پوزیشن سنبھال لی دیوہیکل بلا کی گرج نے سب کو بھگا ڈالا، بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریز کی نئی کڑی’ کنگ آف دی مونسٹرز‘ آتے  ہی چھا گئی، فلم نے صرف تین روز میں چار کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمائی کرلی ہے۔ [caption id="attachment_225995" align="alignnone" width="500"] الٰہ دین نے 4کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا[/caption] الٰہ دین اور نیلے جن کی مستی بھری دوستی جاری ہے ، اینی میٹڈ مووی الٰہ دین نے رواں ہفتے مزید چار کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے ، فلم باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ رواں ہفتے ہی ریلیز ہونے والی میوزیکل فلم راکٹ مین بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، جس کی کہانی معروف برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ [caption id="attachment_225996" align="alignnone" width="500"] فلم راکٹ مین بھی شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ‏[/caption] فلم نے ریلیز سے اب تک دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔