Monday, September 16, 2024

خوف،دہشت سےبھرپورہالی ووڈفلم ڈیتھ پیسج کاٹریلر جاری

خوف،دہشت سےبھرپورہالی ووڈفلم ڈیتھ پیسج کاٹریلر جاری
February 3, 2017
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ،خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ڈیتھ پیسج  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ہدایتکار ڈیوڈ کیمبل کی ڈائریکشن میں بننے والی سنسنی خیز فلم ڈیتھ پیسج کی کہانی مختلف خطرناک اور پُراسرار واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کے مطابق دوستوں کا ایک گروپ آسٹریلیا کے جنگلات میں چھٹیاں گزارنے کیلئے پہنچتا ہے اور ان کا سامنا پر اسرار طاقت کے زیراثر شخص سے ہو جاتا ہے۔ خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارٹم فلپس، جیسیکا ٹووی،اینڈریو ریان، پیئرا فورڈ،ٹم پیکوک،پیپا بلیک اورڈین رائٹ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔