Sunday, September 8, 2024

خوف اور وحشت سے بھرپور فلم ‘‘دی وچ’’ کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، آئندہ سال اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

خوف اور وحشت سے بھرپور فلم ‘‘دی وچ’’ کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، آئندہ سال اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی
August 20, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے ایک اچھی خبر، خوف اور وحشت سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ رابرٹ ایگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سن سولہ سو تیس کے ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو بیابان جنگلات کے درمیان واقع اکلوتے گھر میں رہتا ہے، اس خاندان میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جو پراسرار طور پر غائب ہو جاتا ہے اور پھر ایک کے بعد دوسرے بچے پر جنات کا سایہ ہونے لگتا ہے جس سے خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹنے لگتے ہیں۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار انیا ٹیلر جوئے نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رالف آئنسن، کیٹ دیکی، ہاروے سکرم شا ودیگر شامل ہیں۔ ہارر فلم اگلے سال اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔