Sunday, September 8, 2024

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ”دی وچ“ کا نیا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ”دی وچ“ کا نیا ٹریلر جاری
January 13, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شوقین افراد ہو جائیں تیار۔ خوف اور وحشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم” دی وچ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رابرٹ ایگر کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ”دی وچ“ کی کہانی سن سولہ سو تیس کے ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو بیابان جنگلات کے درمیان واقع اکلوتے گھر میں رہتا ہے۔ اس خاندان میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جو پراسرار طور پر غائب ہو جاتا ہے اور پھر ایک کے بعد دوسرے بچے پر شیطانی طاقتیں غالب آ جاتی ہیں جس کے بعداس خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹنے لگتے ہیں۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار انیا ٹیلر جوئے نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رالف آئنسن، کیٹ دیکی، ہاروے سکرم شا ، لوکاز ڈاسن ، ایلی گرینر، جولیا رچنگز اور سارہ اسٹیفنز شامل ہیں۔ ہارر فلم انیس فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔