Friday, March 29, 2024

خوشخبری! بجلی کے نرخوں ميں 3 روپے 94 پيسے فی يونٹ کمی کی منظوری

خوشخبری! بجلی کے نرخوں ميں 3 روپے 94 پيسے فی يونٹ کمی کی منظوری
May 26, 2016

اسلام آباد (92 نیوز) – مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری, نیپرا نے بجلي کے نرخوں ميں تين روپے چورانوے پيسے في يونٹ کمي کي منظوري دے دي۔ صارفين کو آئندہ بلوں ميں 30 ارب روپے کا ريليف ملے گا۔

نيپرا نے بجلي کے نرخوں ميں 3 روپے 94 پيسے في يونٹ کمي کي منظوري ماہانہ فيول ايڈ جسٹمنٹ کي مد ميں دي۔ سماعت کے دوران سنٹرل پاوور پرچيزنگ ايجنسي نے تين روپے اکتاليس پيسے في يونٹ کمي کي درخواست کرتے ہوئے موقف اختيار کيا تھا کہ اپريل کے لئے ريفرنس پرائس سات روپے باسٹھ پيسے في يونٹ مقرر کي گئی تھی جبکہ اوسط پيداواری لاگت چار روپے اکيس پيسے في يونٹ رہی۔

اسلئے اوسط پيداواري لاگت ميں کمي کا ريليف صارفين کو منتقل کيا جائے۔ نيپرا اتھارٹي نے تمام نکات کا جائزہ لينے کے بعد تين روپے چورانوے پيسے في يونٹ کمي کي منظوري دي۔ بجلي کے نرخوں ميں کمي کا اطلاق کے اليکٹرک،زرعي اور تين سو يونٹ تک استعمال کرنے والے صارفين کے علاوہ بجلي کي تمام تقسيم کار کمپنيوں کے صارفين پر ہو گا۔