Sunday, September 8, 2024

خوشحالی صرف شریفوں اور زرداریوں کے لئے نہیں ہونی چاہیئے: عمران خان

خوشحالی صرف شریفوں اور زرداریوں کے لئے نہیں ہونی چاہیئے: عمران خان
September 21, 2017

جہلم (92 نیوز) ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنیں شریف خاندان کے ملازم نہیں ۔طاقتور اپنے خلاف فیصلہ آنے پر مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کر دیتا ہے۔ خوشحالی صرف شریفوں اور زرداریوں کے لئے نہیں ہونی چاہیئے۔

کپتان نے جہلم اور دینہ میں جلسوں سے دھواں دھار خطاب کیا اور کھلاڑیوں کا لہو خوب گرمایا ۔ انہوں نے نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسے انگلینڈ کا وزیراعظم بنا دیں اُس کا بھی کباڑہ کر دیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف گوالمنڈی میں پانچ مرلے کے گھر میں رہتا تھا ۔اسحاق ڈار اسکوٹر پر پھرتا تھا آج دونوں کے بچے ارب پتی ہیں۔  

اس سے پہلے فواد چودھری کے جلسے سے کپتان نے  پرجوش خطاب کیا اور کہا کہ طاقت ور کے خلاف فیصلہ آیا تو کہتا ہے مجھے کیوں نکالا ۔خوشحالی صرف شریفوں اور زرداریوں کے لئے نہیں۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب سے پہلے  دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پیر سید شبیر علی شاہ کرمانی المعروف پیر پشاوری کے دربار پر حاضری دی۔اس موقع پرسجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ شاہ کرمانی نے عمران خان کی صحت و تندرستی کے لئے دعا کی۔