Saturday, April 27, 2024

خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
September 27, 2018
دادو (92 نیوز) دادو کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو حادثہ پیش آ گیا۔ ٹرین کی دس  بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 10مسافر زخمی ہو گئے۔ ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی ۔ ریسکیو عملہ کم ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔  اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 بوگیاں متاثر ہوئیں ۔ ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔