Thursday, May 2, 2024

خوشحال ایکسپریس میانوالی میں حادثے کا شکار ہو گئی

خوشحال ایکسپریس میانوالی میں حادثے کا شکار ہو گئی
September 16, 2018
میانوالی (92 نیوز) خوشحال ایکسپریس میانوالی میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ریل کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال ایکسپریس میانوالی کے علاقے داؤد خیل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ جائے حادثہ تک سڑک کے ذریعے رسائی نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکار حادثے کے 4 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پہنچے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔