Monday, May 20, 2024

خوشاب میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین ملزم ہلاک، دو اہلکار زخمی ہو گئے

خوشاب میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین ملزم ہلاک، دو اہلکار زخمی ہو گئے
October 6, 2017

خوشاب (92 نیوز) خوشاب میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین ملزم ہلاک ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تین ڈاکوؤں کو پیشی کیلئے سیشن کورٹ جوہر آباد لے کر جا رہی تھی کہ اچانک راستے میں حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔