Friday, April 19, 2024

خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے 4 بھتیجیوں کو قتل کر دیا

خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے 4 بھتیجیوں کو قتل کر دیا
June 16, 2020

خوشاب ( 92 نیوز) خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے4 بھتیجیوں کو بے دردی سے قتل  کردیا،پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

خوشاب  کے نواحی گاؤں ناڑا شمالی میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر چچا نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی دی جس کی زد میں آکر چار بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او رانا شعیب محمود بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ،  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بشریٰ، شازیہ، نسرین اور سلطانہ شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال جوہرآباد منتقل کردی گئیں، آر پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔