Sunday, September 8, 2024

خوش و خرم بچپن آئندہ زندگی میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کر دیتا ہے : محققین

خوش و خرم بچپن آئندہ زندگی میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کر دیتا ہے : محققین
March 28, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بچپن کے نفسیاتی وسماجی حالات کے بچوں کے دل کی صحت پر طویل مدتی نتائج ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے دباو سے پاک ماحول میں پلتے ہیں ان کے لیے بالغ عمر میں دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ فن لینڈ کی ”توروکو یونیورسٹی“ کی تحقیق کے مطابق ایسے بچے جنہوں نے کشیدگی سے پاک ماحول میں پرورش پائی ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت کم پایا گیا جنہوں نے اپنے بچپن میں سماجی، جذباتی یا مالی مشکلات کا سامنا کیا تھا۔ محققین نے اپنے مطالعے کے دوران 12 سے 18 برس کے 311 بچوں میں دباو¿ کے مسائل کی جانچ پڑتال کی۔ محققین نے شرکاءکے خاندان کی آمدنی، معیار تعلیم، والدین کی ملازمت کی حیثیت، والدین کی ذہنی صحت یا پھر گھر میں دباو¿ کے حالات مثلاً طلاق اور موت یا دیگر المیوں کو دیکھ کر ان کے بچپنے کی نفسیاتی و سماجی فلاح و بہبود کو ناپا ہے۔