Friday, March 29, 2024

خوش و خرم اورمطمئن زندگی گزارنے والے جوڑوں کا خاندان بڑا ہوتا ہے: تحقیق

خوش و خرم اورمطمئن زندگی گزارنے والے جوڑوں کا خاندان بڑا ہوتا ہے: تحقیق
June 7, 2015
ٹیکساس سٹی (ویب ڈیسک) ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نفسیات نے نتیجے سے اخذ کیا کہ جو مرد اور عورتیں اپنی زندگی میں زیادہ خوش اور مطمئن تھے ان کے بچوں کی تعداد زیادہ تھی یا دوسرے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ خوش وخرم رہنے والے جوڑوں کا کنبہ بڑا تھا۔ h2   تفصیلات کے مطابق ماضی میں کئی مطالعات میں ماہرین نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ آیا بچوں کی آمد سے والدین کی خوشیوں میں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے پیش کی جانے والی ایک تحقیق بتاتی ہے کہ واقعی بچے والدین کی زندگی میں خوشیاں لے کر آتے ہیں جبکہ ایک اور مطالعے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ بچوں سے والدین کی زندگی میں اطمینان اور سکون کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ایک نئے مطالعے میں ماہرین نے اس حقیقت سے برعکس یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا خوش وخرم ہونے سے لوگوں میں زیادہ اولاد کا امکان ہو سکتا ہے۔ h3   ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نفسیات نے نتیجے سے اخذ کیا کہ جو مرد اور عورتیں اپنی زندگی میں زیادہ خوش اور مطمئن تھے ان کے بچوں کی تعداد زیادہ تھی یا دوسرے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ خوش وخرم رہنے والے جوڑوں کا کنبہ بڑا تھا۔ ”جرنل آف پوزیٹیو سائیکولوجی“ میں شائع ہونے والے سائنسی پیپر کے محققین جن ہایانگ کم اور جاشوا ہکس نے کہا کہ بچے صرف خوشی کا ایک ذریعہ نہیں ہیں بلکہ خوشی خود مستقبل میں افزائش نسل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ کم اور ہکس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے مطالعے میں ایک ٹھیک ٹھاک تعلق کی بات کی جارہی ہے اور نتائج کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ ازدواجی تعلقات کی حیثیت کا بچوں کی پیدائش اور خوشی کے درمیان پائے جانے والے تعلقات میں اہم کردار ہے۔ h5   محققین جن ہایانگ کم اور جاشوا ہکس نے دو بڑے سروے میں 559 امریکی وکلاءمرد اور خواتین کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ 1984ءمیں کئے جانے والے اس سروے میں وکلاءنے اپنی زندگی میں اطمینان کو درجہ دیا تھا۔ دوسری بار 1990ءمیں شرکاءسے رابطہ کیا گیا اور اس بار ان سے پوچھا گیا کہ ان کے کتنے بچے ہیں۔ ماہرین نفسیات نے کہا کہ تجزیاتی رپورٹ میں شرکاءکی آمدنی، عمر اور جنس جیسے دیگر عوامل کو شامل کرنے کے بعد بھی جو لوگ پہلی بار رابطہ کے وقت زیادہ خوش اور مطمئن تھے ان کے بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔ تجرباتی مطالعے کے دوسرے حصے میں ماہرین نے 1995ءاور دوسری بار2004ءاور 2006ءمیں 5000 امریکیوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ ایک بار پھر ڈیٹا سے ظاہر ہوا کہ جن لوگوں نے پہلی بار خوشی اور اطمینان کےلئے زیادہ نمبر حاصل کئے تھے ایک دہائی کے بعد ایسے لوگوں کے بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔