Monday, May 20, 2024

خوش رہنے میں پاکستانیوں نے بھارتیوں اور افغانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، گیلپ سروے

خوش رہنے میں پاکستانیوں نے بھارتیوں اور افغانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، گیلپ سروے
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانیوں نے تمام تر مسائل کے باوجود خوش رہنے کا فن سیکھ لیا۔

 گیلپ سروے کے مطابق ملک کے65 فیصد شہری اپنی زندگی میں خوش ہیں جبکہ خوش نہ رہنے والوں کا تناسب 23 فیصد رہا۔ بھارت کے 61 فیصد شہری اپنی زندگی سے خوش ہیں جبکہ افغانستان میں 45 فیصد افراد نے خوش ہونے کا اقرار کیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں زندگی سے خوش افراد کی شرح ملک  میں سب سے زیادہ یعنی 73 فیصد رہی۔ سندھ میں 68 فیصد، بلوچستان میں 66 فیصد اور پنجاب میں 62 فیصد افراد زندگی سے خوش ہیں۔

خوش رہنے والے پاکستانیوں میں مردوں کی شرح 66 فیصد جبکہ عورتوں کی 60 فیصد رہی۔ 30سال کی عمر کے اندر 69 فیصد پاکستانیوں نے خوش رہنے کا اعتراف کیا۔ 30سال سے 50 سال کے 64 فیصد پاکستانی زندگی سے خوش نظر آئے۔ 50سال سے زائد عمر کے 59 فیصد افراد نے زندگی سے خوش ہونے کا اعتراف کیا۔