Monday, September 16, 2024

خوش آمدید ! سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نائنٹی ٹو نیوز سے وابستہ ہو گئے

خوش آمدید ! سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نائنٹی ٹو نیوز سے وابستہ ہو گئے
March 9, 2016
لاہور (92نیوز) براڈکاسٹ جرنلزم کے انتہائی تجربہ کار اورمنجھے صحافی ڈاکٹر دانش نائنٹی ٹو نیوز کا حصہ بن گئے۔ ٹیم نائٹی ٹونیوز سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کو پاکستان کے سب سے معتبر چینل کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم نائنٹی ٹو میں ایک اورخوب صورت نام کا اضافہ۔ سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نائنٹی ٹو نیوز کا حصہ بن گئے۔ ڈاکٹر دانش پاکستان کے جہاندیدہ صحافی اور سینئر اینکر پرسن ہیں۔ ان کی ملکی اور بین الاقوامی خبروں پر خاص نظر ہوتی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کا حصہ بننے پر ڈاکٹر دانش کا کہنا تھا کہ آٹھ سال کی رفاقت توڑنا آسان نہیں تھا لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ اس چینل کا حصہ بن رہا ہوں جس کا مقصد صرف پاکستان ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ اور ٹیم نائنٹی ٹو ڈاکٹر دانش کو جدید ٹیکنا لوجی کے حامل پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ وہ ناظرین کو خبر کے اندر کی خبر سے سب سے پہلے آگاہ کرنے کی روایت کو برقرار رکھیں گے۔