Friday, March 29, 2024

خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر

خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر
December 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کی ایک مشکل ختم ہوتی ہے تو دوسری کی انٹری ہو جاتی ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رہائی ملنے کے باوجود خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ نیب سکھر نے خورشید شاہ کیخلاف احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا۔ سکھر کی احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر گزشتہ روز چھٹی پر چلے گئے جبکہ خورشید شاہ کے وکلاء کی جانب سے سیشن عدالت میں جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے وصول نہیں کیے گئے اور وکلاء کو احتساب عدالت سے ہی رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ جیالے رہنماء کی مشکلات ابھی تک کم نہ ہوئیں ، نیب سکھر نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس بھی دائر کر دیا جس میں صوبائی وزیر اویس شاہ، خورشید شاہ کی دونوں اہلیہ اور بیٹوں سمیت 18 افراد کے نام شامل ہیں جبکہ 600 ایکڑ زرعی زمین بھی ریفرنس میں شامل کی گئی ہے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی ضمانت کیخلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے منظور کر لی اور23 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔