Saturday, April 27, 2024

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی
December 24, 2019
سکھر ( 92 نیوز) خورشید شاہ کو عدالتوں سے  چھٹکارا نہ مل سکا ، سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے  پر   خورشید شاہ  بیگمات، صاحبزادے اور داماد سمیت عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ایک اور پیشی  ہوئی ، ایک ارب روپے سے زائد کے ریفرنس کی سماعت کیلئے  انہیں  این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا ۔ خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، صاحبزادے اور داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے ۔ جیالے رہنماء کا کہنا تھا پارلیمنٹ کو دھوکہ دیا جارہا ہے  ، جس سے پاکستان اور ریاست کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، خورشید شاہ نے سیاسی رہنماؤں کو متحد ہونے کا مشورہ دیا ۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور خورشید شاہ کے وکلاء کے دلائل کے بعد سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ۔