Wednesday, April 24, 2024

خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع
May 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ نیب نے خورشید شاہ کی 2 بیویوں بی بی گل ناز ، بی بی طلعت ، بیٹے زیرک شاہ اور بھتیجے ، خالہ زاد بھائی رحیم بخش اعوان ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ ، ٹھیکیدارعبدالرزاق بھرانی اور محمد اکرم کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کیخلاف شواہد اور سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو نظرانداز کیا۔ خورشید شاہ نے 2005 سے 2019 تک آمدن سے 71 کروڑ روپے زائد خرچ کیے۔ خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ بنک اکائونٹس میں موجود 84 ہزار امریکی ڈالرز اور 37 کروڑ سے زائد روپے کا حساب نہیں دے سکے۔