Saturday, April 27, 2024

خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ،پی آئی اے کی نجکاری  کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ،پی آئی اے کی نجکاری  کے خلاف  احتجاج کا فیصلہ
December 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے اور 40 ارب کے نئے ٹیکسوں کے خلاف متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج ریکارڈ کرائے گی،اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تحریک انصاف کی شیریں مزاری اور غلام سرور خان سمیت شیخ رشید احمد شریک ہوئے،جبکہ ایم کیو ایم مسلم لیگ ق اور اے این پی کا کوئی بھی نمائندہ اسلام آباد میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے  اجلاس میں شریک نہ ہو سکا فاروق ستار  سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں نے  ٹیلی فونک رابطوں میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اجلاس میں ہونے والے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے،اجلاس کے دوران خورشید شاہ سمیت دیگر قائدین نے فیصلہ کیا کہ پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے اور 40ارب روپے کے نئے ٹیکسز کے خلاف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتیں  پر زور احتجاج کریں گی،اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اپنی اپنی  باری پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔