Tuesday, April 16, 2024

خورشید شاہ کی رہائی  کا احتساب عدالت کا فیصلہ  معطل

خورشید شاہ کی رہائی  کا احتساب عدالت کا فیصلہ  معطل
December 23, 2019
سکھر ( 92 نیوز ) سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے خورشید شاہ کی رہائی  کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا ،  ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو 16 جنوری تک کے لئے معطل کیا ۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی رہائی  کے خلاف دائر نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  خورشید شاہ کیوں پیش نہیں ہوئے  جس پر خورشید شاہ کے وکیل نے جواب دیا کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ  خورشید شاہ کے گھر پر نوٹس د یدیا تھا ،  ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ جیل میں ہیں ، نوٹس جیل حکام کو دینا چاہئے تھا ۔ عدالت نے  آئندہ سماعت تک احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے  ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے دلال سنیں گے ۔ کیس کی سماعت 16 جنوری تک معطل کر دی  گئی ۔