Friday, April 26, 2024

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد
July 27, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آ گیا۔ عدالت نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی پی رہنما خورشید شاہ کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

پی پی رہنما کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ٹرائل کورٹ میں ابھی 44 میں سے صرف تین گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوا ہے جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کے تاخیری حربوں سے مقدمہ التوا کا شکار ہوا۔