Sunday, May 12, 2024

خورشید شاہ کا پولی کلینک میں طبی معائنہ، ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل

خورشید شاہ کا پولی کلینک میں طبی معائنہ، ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل
September 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) خورشید شاہ کا پولی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا جس میں ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل آیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال کی آفیسر وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ نیب حکام انہیں معمول کے طبی معائنے کیلئے اسپتال لیکر آئے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے، انہیں سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی رہنما کو مزید ٹیسٹ کرنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کےمختلف  رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کیلئے اسپتال پہنچے تاہم  نیب حکام  نے  ملاقاتوں سے روک دیا۔ اعتزاز احسن کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔ خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد اعتزاز احسن نے پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ جسمانی طور پر فٹ نہیں۔ کسی کے گھر پر چھاپے مارنا، گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے۔ خورشید شاہ گذشتہ دو روز سے نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کل تک پولی کلینک اسپتال میں ایڈمنٹ رہیںگے جس کے بعد سابق اپوزیشن لیڈر کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 631 سے جمعہ کی شام سکھر منتقل کر دیا جائے گا۔