Sunday, September 8, 2024

خورشید شاہ نے چودھری نثار کی وزارت تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

خورشید شاہ نے چودھری نثار کی وزارت تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا
January 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ کی طرف سے اپنائے گئے رویہ پر انگلیاں وزیر اعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ چارسدہ کی ہر طرف سے مذمت کی گئی، لیکن وزیر داخلہ چودھری نثار کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ بھی سامنے نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ کیا حکیم اللہ محسود کی موت پر رونے والے وزیر داخلہ کو ابھی تک حکیم اللہ محسود کی موت کا افسوس ہے، جو وہ اتنے بڑے سانحہ پر بھی خاموش بیٹھے ہیں،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر داخلہ کے رویہ پر تمام تر انگلیاں وزیر اعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں، نواز شریف کو اپنا وزیر داخلہ فوری طور پر تبدیل کرنا چاہیئے۔