Thursday, March 28, 2024

خورشید شاہ   نے سرکاری ٹی وی پر لائیو کوریج کا خوب فائدہ اٹھایا،ایوان زیریں میں لمبی تقریر جھاڑ دی

خورشید شاہ   نے سرکاری ٹی وی پر لائیو کوریج کا خوب فائدہ اٹھایا،ایوان زیریں میں لمبی تقریر جھاڑ دی
June 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سرکاری ٹی وی پر لائیو کوریج کا خوب فائدہ اٹھایا اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کےدوران کافی دیر بولتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے گزشتہ روز وفاقی وزیرا طلاعات  سے شکوہ کیا کہ  اپوزیشن رہنماؤں  کو سرکاری ٹی وی پر کوریج  ہی نہیں ملتی ساتھ ہی دبے لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران انہیں کافی کوریج دی گئی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید دھرنے کا نام سنتے ہی شاید کچھ زیادہ ہی  خوفزدہ ہوگئے اور  خورشید شاہ کے شکوے کو  دل پر ہی لے لیا۔ اس لیے تو قومی اسمبلی میں آج بجٹ پر بحث کےدوران حزب اختلاف خورشید شاہ کا فی دیر تک اظہار خیال کرتے رہے،طویل اظہار خیال سن کر ارکان اسمبلی تو بور ہوتے رہے  لیکن سرکاری ٹی وی پر بھی کچھ اور نہیں دکھایا گیا۔ یہ جانتے ہوئے کہ سرکاری ٹی وی پر لائیو کوریج ہے تو خورشید شاہ نے بھی  حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے خوب نشتر چلائے۔