Sunday, May 12, 2024

خورشید شاہ نے حکومت کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کردی

خورشید شاہ نے حکومت کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کردی
November 13, 2021 ویب ڈیسک

سکھر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے حکومت کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کردی۔

ہفتہ کے روز پی پی رہنماء نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہے، ملک میں تباہی کے سونامی سے بچنا چاہتے ہیں، لانگ مارچ بہت دور ہے، پہلے ہی کام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو طاقت ور بنانا ہے، پارلمنٹ طاقتور ہوگی تو سارے ادارے ہوں گے۔ اب ہر چیز بہتر ہوتی جائے گی،غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے وزیراعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ جائے گا، بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو ابھی نہیں بتا سکتے، نون لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں۔