Saturday, June 1, 2024

خورشید شاہ نے ایک بار پھر اسمبلیوں کی مدت چار سال کرنے کا مطالبہ کردیا

خورشید شاہ نے ایک بار پھر اسمبلیوں کی مدت چار سال کرنے کا مطالبہ کردیا
August 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) لمبے عرصے تک حکومت کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر اسمبلیوں کی مدت چار سال کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے مردم شماری کی رپورٹ پر اعتراض بھی کردیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیاسے گفتگومیں ایک بار پھر 2014ءمیں کیا گیا مطالبہ دہرا دیا۔ کہتے ہیں 2014 میں نوازشریف اور اسحق ڈار نے ان سے اتفاق کیا تھا کہ آئندہ اسمبلیوں کی مدت کم ہونی چاہئے۔ ملک اور اداروں کےلئے بہتر ہوگا کہ اسمبلیوں کی مدت چار سال ہوجائے۔ حکومت نے ایسا کیا تو اس کا ساتھ دینگے۔

خورشید شاہ نے مردم شماری رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں صرف جان چھڑائی گئی۔ شماریات ڈویژن اور فوج کے ریکارڈ کا موازنہ نہ کرنے سے اصل حقائق سامنے آئینگے۔